Jul 27, 2021 01:35 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi is being destroyed with proper planning: Mustafa Kamal
کراچی میں لاوا پک رہا ہے، مایوسی انتہا کو پہنچ چکی ہے، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں شہر قائد کو باقاعدہ منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہا ہے
سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 2016 سے پہلے کراچی میں 22 لاشیں روزانہ گرتی تھیں، ہم نے شہر سے را کے تسلط کو اس لئے ختم نہیں کیا کہ پیپلزپارٹی کی بھینٹ چڑھا دیا جائے، را کو شہر سے بھگا سکتے ہیں تو پیپلزپارٹی سے بھی جان چھڑوا سکتے ہیں۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پیپلزپارٹی کی جاگیر بنا دیا گیا، سندھ ریاست کے اندر ریاست بن گیا ہے، ہم نے شہر میں امن کی خاطر خون دیا، اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔
سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے لیاری ایکسپریس وے بنایا، ہم نے پٹیل پاڑا والی سڑک بنائی، لیاری ایکسپریس وے بنانے کیلئے تجاوزات ختم کیں اور 3 آبادیاں بسائی، جب تجاوزات ختم کئے تو متبادل میں لوگوں کو 80 گز کا پلاٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں کشمیر کی نشست پر ہمارا امیدوار تھا، بلوچستان میں ہمارا امیدوار جیتا ہے، آزاد کشمیر کی کراچی والی نشست پر ہم نے دوسروں کی طرح موٹر سائیکلیں نہیں بانٹیں۔