Jul 27, 2021 01:39 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- 19-year-old Shehroze becomes youngest Pakistani to reach summit of K2
کراچی، پاکستانی کوہ پیما نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا،لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف دو سال قبل پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سَر کرچکے ہیں
شہروز کے والد کاشف سلمان کے مطابق شہروز نے کے ٹو سر کرلی ہے جس کے بعد انیس سالہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں، آٹھ ہزار چھ سو گیارہ میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی ہے۔
دو ماہ قبل بھی شہروز کاشف دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ (8848.86 میٹرز بلند) سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بنے تھے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف دو سال قبل پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سَر کرچکے ہیں۔انہوں نے گیارہ سال کی عمر میں 3 ہزار 885 میٹر بلند مکڑا پیک سَر کی تھی اور اس کے بعد موسیٰ کا مصلیٰ سَر کی تھی جو 4 ہزار 80 میٹر بلند ہے۔
بعد ازاں چودہ برس کی عمر میں انہوں نے گوندگرو لا کے ٹو بیس کیمپ سر کیا اور پندرہ سال کی عمر میں خوردو پن پاس ٹریک مکمل کیا تھا۔
ان سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما تھیں، جنہوں نے تئیس سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سَر کی تھی۔