Jul 27, 2021 03:21 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan, Saudi Arabia agree to strengthen 'economic facet' of ties
اسلام آباد، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، سعودی وزیر خارجہ ہم ادارہ جاتی بنیادوں پر باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتےہیں، شاہ محمود کا ویزا پابندیوں پر نظرثانی کا مطالبہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کا وفد وزارتِ خارجہ پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہوا۔
بعدازاں مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پرجوش خیر مقدم پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔پاکستان کےدورےپرمہمان نوازی کا شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔تجارت کےلئے خطے کی سالمیت اہم ہے ، خطے میں سیکیورٹی کےمسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے، مقبوضہ کشمیر ،فلسطین کے مسائل مذاکرات سےحل ہونےچاہئیں۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔ اتفاق کیا گیا ہے کہ پاک سعودی سپریم کورڈینیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے، کونسل کا ڈھانچہ کیا ہوگا اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔مزاکرات میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ایشوزسے متعلق بات چیت ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں مذہبی ،ثقافتی اوربرادرانہ مراسم ہیں، دونوں ممالک نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان اورسعودی عرب ثقافتی شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سعودی عرب میں مقیم 25 لاکھ پاکستانی وہاں اپنے گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنا چاہتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن بالخصوص خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب کے متحرک کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی توقعات سعودی قیادت سے وابستہ کیے ہوئے ہیں۔