Jul 27, 2021 03:26 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi, ban on leaving the house unnecessarily after 6 pm
کراچی سمیت سندھ بھر میں شام چھ بجے کے بعد غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی،وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں مجھے پتہ چلا ہے کراچی میں ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں، تمام کو فوری بند کیا جائے
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور کمشنر کراچی نوید شیخ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں شام چھ بجے کے بعد شہریوں کے غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی لگائیں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی کو یہ ہدایت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں دی گئی۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، اکرام دھاریجو، مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سخت پریشانی کی بات ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے۔
گھروں سے باہر نکلنے پر عائد پابندی پر بات کرتے ہوئے ایک شہری محمد صادق کا کہنا تھا کہ
ایک اور شہری عبدالرشید کا کہنا تھا کہ