Jul 27, 2021 06:00 pm
views : 219
Location : State Bank of Pakistan
Karachi- SBP keeps interest rate unchanged at 7 percent
کراچی، شرح سود ایک مرتبہ پھر سات فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ،گورنر اسٹیٹ بینک کہتے ہیں جاری کھاتوں کا خسارہ دس سال کی کم ترین سطح پر جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود ایک مرتبہ پھر سات فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شرح سود برقرار رکھنے کا مقصد نئی صنعتوں کا فروغ ہے۔ مہنگائی 8.9 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ مہنگائ یکی شرح میں مزید کمی لانے کی ضرورت ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مارکیٹ بیس ایکسچینج ریٹ کے باعث جاری کھاتوں کو کنٹرول میں رکھا ہوا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ10سال کی سب سے کم شرح پرہے۔ برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹرز اپنی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔ جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 2 سے 3 فی صد قابل برداشت ہے۔ ترسیلات میں 25 فی صد کا اضافہ ہوا۔ ترسیلات میں اس سال بھی اضافہ متوقع ہے۔ ترسیلات اور برآمدات میں اضافے سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوگی۔