Jul 28, 2021 02:35 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Work has been started to extract oil from a ship stranded off the coast of Karachi, Mahmood Maulvi
کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے تیل نکالنے کا کام شروع کردیا گیا، محمود مولوی کہتے ہیں نہیں چاہتے سمندر میں کسی قسم کا تیل کا رساؤ ہو، تیل کی منتقلی کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوا
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمودمولوی نے کراچی کے ساحل پر تیل منتقلی کے دوران متاثرہ بحری جہاز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساحل پرپھنسےبحری جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔جہاز کوکھینچنے سے قبل تیل سے خالی کیا جائےگا ،رسک نہیں لینا چاہتے، جہاز کے کپتان اور مالک کوتیل کی منتقلی کاوقت دیا گیاتھا، مالک کی جانب سے کوئی پیشرفت نہ ہونے پر کام شروع کر دیا گیا۔
پھنسے جہاز کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر بحری امور نے بتایا کہ جہاز کا ایک انجن بے کار اور ایک کمزور ہے، جہاز سنگاپور سے ایک مہینے میں یہاں پہنچا ، جس کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ جہاز سے تیل منتقلی اج صبح شروع ہوئی جو شام تک مکمل ہوجائے گی ، جہاز سے تیل منتقلی کےلیے7 سے 8 آئل ٹینکرموجود ہیں، جہاز سے 100 ٹن تیل منتقل کیاجائے گاباقی 18 ٹن منتقل نہیں ہوسکتا۔
مشیر بحری امور کا کہنا تھا کہ 15 اگست کوجہاز کاریسکیو آپریشن شروع ہوگا، جو ٹگ دبئی سےآئے تھے وہ بحری جہازنکالنے کے لیےسود مند نہیں ، اب جہاز کو نکالنے کے لیے دوسر ٹگ کو بلایا ہے۔