Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 28, 2021 02:36 pm views : 218

Location : Domestic Place

Karachi- Imran Khan don't digest the victory of PPP in Kashmir, Bilawal
  • Urdu

کراچی، یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے عمران خان کے خلاف تقریرکرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں چوہدری یاسین اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے پرمزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اور پولیس نے الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی سربراہی کروں گا، عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی اورانہوں نے غیرآئینی مداخلت کرکے جیالے امیدوار سے سیاسی انتقام لینا شروع کردیا۔
بلاول نے کہا کہ عمران خان نے تحصیل چڑھوئی میں دوافراد کے قتل کے افسوس ناک واقعے میں براہ راست جج بن کر پی پی پی امیدوار کو مجرم ٹہرادیا، یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو توقتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے، انصاف کا تقاضہ تھا کہ دوافراد کے قتل پرجوڈیشل انکوائری کے نتائج کا انتظار کیا جاتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں چوہدری یاسین کے خلاف سیاسی انتقام سے بے چینی کے اثرات دوررس ہوں گے، دو نشستوں سے کامیاب ہونے والے چوہدری یاسین سے عمران خان کا سیاسی انتقام چھوڑی جانے والی ایک نشست کو ہتھیانے کے لئے ہے، چوہدری یاسین کے گھرکے محاصرے سے لے کرچادراورچاردیواری تک کا تقدس پامال کیا گیا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved