Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 28, 2021 03:40 pm views : 213

Location : ISPR

Rawalpindi- Relations between Pakistan and Saudi Arabia are based on mutual trust, Army Chief
  • Urdu

راولپنڈی، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں، آرمی چیف نے پاکستان اور مسلح افواج کی مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور امن کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان اور مسلح افواج کی مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں اقوام امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور امن کے لئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جس میں آرمی چیف کو اے این ایف کے آپریشنل امور  پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  منشیات کے اسمگلر  انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں، ڈرگ ڈیلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved