Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 29, 2021 12:35 pm views : 238

Location : Domestic Place

Islamabad- Pakistan is not spokesperson of Taliban: PM Imran
  • Urdu

اسلام آباد، طالبان سے ہماراکوئی سروکارنہیں، صرف امن چاہتے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان کیلئے افغان عمل میں انڈیا کی شمولیت قبول کرنا ممکن نہیں، بھارت امن نہیں چاہتا،وہ آر ایس ایس نظریے کے زیر تسلط ہے

اسلام آباد میں افغان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، دنیا کی عظیم فوجی اتحادنیٹوکوڈیڑھ لاکھ فوج کےساتھ افغانستان میں ناکامی ہوئی، ہم نےواضح الفاظ میں کہاہےکہ فوجی کارروائی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے، امریکا ہم پردباوَ ڈالتا رہا کہ شمالی وزیرستان میں طالبان کےٹھکانےہیں، بالاخرہم نےکارروائی کی اور10لاکھ لوگ شمالی وزیرستان سے بے گھرہوئے، ہم یقین رکھتےہیں کہ افغانستان کوباہر سے کنٹرول نہیں کیاجا سکتا تھا، افغانوں کی تاریخ ہے کہ وہ ہمیشہ سےآزادی پسند رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غلط تاثر موجود ہے کہ پاکستان کو عسکری ادار ے کنٹرول کرتے ہیں، فوج میری حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کررہی ہے، پاکستان کو افغان بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا بھی افسوسناک ہے، طالبان جو کر رہے ہیں اس کا ہم سے کیا تعلق ہے، آپ کو طالبان سے پوچھنا چاہیے، پاکستان میں لاکھوں مہاجرین آبادہیں ہم کیسے چیک کر سکتے ہیں کہ اِن میں طالبان کون ہیں، پاکستان نے افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے طالبان کو قائل کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم خطے کا کوئی ملک پاکستانی کوششوں سے برابری کا دعویدار نہیں ہوسکتا۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگر آپ سمجھتےہیں کہ طالبان کو حکومت میں نہیں ہونا چاہیے تو امریکی حمایت سے جنگ جاری رکھیں، طالبان سے ہماراکوئی سروکارنہیں، اور افغانستان میں ہماراکوئی پسندیدہ نہیں،  ہم افغانستان میں صرف امن چاہتے ہیں، چند طالبان رہنماوَں کےخاندان یہاں مقیم ہونےسےہم صرف طالبان کومذاکرت پرمجبورکرسکتےہیں۔
افغان سفیر کی بیٹی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیفی سٹی کیمروں کےمطابق افغان سفیرکی بیٹی خودٹیکسیوں میں بیٹھی، افغان سفیرکی بیٹی کےموقف میں تضادہے، افغانستان سےایک ٹیم آرہی ہےاس کیس سےمتعلق تمام معلومات فراہم کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست کو یو این قراردادوں کی خلاف ورزی کی، اور یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی، بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کے نئے باب کا آغاز کیا، 5  اگست کے اقدام کی واپسی تک بھارت سے بات چیت ممکن نہیں، بھارت امن نہیں چاہتا کیونکہ وہ آر ایس ایس نظریے کے زیر تسلط ہے، آر ایس ایس بھارت میں اقلیتوں کیساتھ برا سلوک کررہی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved