Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 29, 2021 12:36 pm views : 221

Location : Skrdu

Skrdu- I have secured body of our hero at C-4, Saiid Ali Sadpara
  • Urdu

سکردو، قومی ہیرو علی سدپارہ کی لاش بیٹے نے کے ٹو کی برف میں محفوظ کردی،  ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ والد کی میت کو بوٹل نیک سے سی فور تک نیچے لانے میں ارجنٹائن کے ایک کوہ پیما نے بہت مدد کی

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے ان کی لاش کے ٹو کی برف میں ہی محفوظ کردی ہے۔
علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے  دوسری بار کے ٹو کی چوٹی سر کی ہے، ساجد سدپارہ نے بغیرآکسیجن کے ٹو سر کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ساجد سدپارہ نے بتایا کہ میں نے ہمارے ہیرو( علی سدپارہ) کی میت سی فور پر محفوظ کردی ہے، میں نے اس موقع پر پوری قوم کی جانب سے فاتحہ خوانی کی  اور قرآن کی تلاوت کی اور میت کو پاکستانی جھنڈے کی نشانی کے ساتھ محفوظ کردیا ہے۔ساجد سدپارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ آیا وہ اپنے والد (علی سدپارہ) کی میت کو بعد میں مناسب وقت پر نیچے لائیں گے یا پھر ان کی وہیں تدفین کردی گئی ہے۔
اس سے قبل کی گئی ٹوئٹس میں ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ پہاڑوں کی بلندیوں پر گذشتہ چند دن ہمارے لیے بہت ہی چیلنجنگ اور خوش قسمت رہے ہیں، پوری قوم شدت کے ساتھ اپنے ہیرو علی سدپارہ کے بارے میں جاننے کی منتظر تھی، ہم انتہائی خوش قسمت ہیں کہ ہمیں لاشیں مل گئی ہیں اور میں کوشش کررہا ہوں کہ انہیں  بہتر مقام پر محفوظ کردوں، کیونکہ انتہائی خطرناک ڈھلوان ہونے کے باعث اسے یہاں سے لے جانا مشکل ہے۔
ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ اپنے والد اور ان کے گمشدہ ساتھیوں کیلئے میں نے ایک بار پھر کے ٹو کی اس بلندی پر پر قدم رکھا ، میں کوہ پیماؤں کی لاشوں کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کررہا ہوں کیونکہ انہیں فوری طور پر نیچے لے جانا مزید جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر ممکن نہیں، لاشوں کو  بعد میں بغیر کسی نقصان اور خطرے کے واپس لے جانے کے امکانات کے تحت اس منصوبے پر پھر عمل کیا جائے گا۔
نوجوان کوہ پیما نے ایک اور ٹوئٹ میں محبت اور دعاؤں کیلئے پوری قوم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپیل بھی کی کہ  لاشوں کی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہ کی جائے کیونکہ یہ تمام اہل خانہ اور دوستوں کے لیے  تکلیف دہ ہوگا۔
خیال رہے کہ ساجد سدپارہ اپنے والد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی لاشوں کی تلاش اور انہیں واپس لانے کے مقصد سے دوبارہ کے ٹو پر پہنچے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved