Jul 29, 2021 03:00 pm
views : 214
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- ECP has issued a notice to the PM for not holding intra-party elections
اسلام آباد، انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیر اعظم کو نوٹس جاری کردیا گیا، الیکشن کمیشن عمران خان سے چودہ دنوں کے اندر جواب طلب کرلیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔
عمران خان کو بطور چئیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پرانٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں، اور پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا تھی، جو تاحال جمع نہیں کرائی گئیں۔