Jul 29, 2021 04:10 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Islamabad, Iran assures speedy restoration of power in Balochistan
اسلام آباد، ایران کی بلوچستان میں بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی، حماد اظہر کہتے ہیں بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جلد قابوپالیں گے
ایرانی حکومت نے بلوچستان میں بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے ایرانی سفیر کو ٹیلی فون کیا اور ایران میں بجلی شارٹ فال کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے وزیر توانائی حماد اظہر کو بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت بجلی کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے لہذا بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جلد قابوپالیں گے۔