Jul 30, 2021 01:38 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,537 coronavirus cases, 86 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس نے پھر سراٹھالیا، مہلک وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھیاسی زندگیاں چھین لیں جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار پانچ سو سینتیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوگئی
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3
لاکھ 55 ہزار 483، سندھ میں 3 لاکھ 77 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک
لاکھ 43 ہزار 213، بلوچستان میں 30 ہزار 162، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 8،
اسلام آباد میں 86 ہزار 945 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 کیسز رپورٹ
ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار 674 افراد کے ٹیسٹ
کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9
لاکھ 38 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 117 مریضوں کی حالت
تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 86 افراد جاں بحق ہوئے
جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پنجاب میں 11
ہزار 19، سندھ میں 5 ہزار 947، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 444، اسلام آباد
میں 799، بلوچستان میں 327، گلگت بلتستان میں 137 اور آزاد کشمیر میں 622
مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔