Jul 30, 2021 02:00 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh govt imposes lockdown till August 8 amid dangerous surge in COVID-19 cases
کراچی، سندھ حکومت نے کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن لگادیا، صوبائی حکومت کے تحت لاک ڈاؤن کا نفاذ آٹھ اگست تک لاگو رہے گا
حکومت سندھ نے کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ آٹھ اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرمیں اضافہ کوروکنے کیلئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی میں مزید بندشیں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریز دودھ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اس سے قبل کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تاجروں و صنعتکاروں کے نمائندے بھی ٹاسک فورس اجلاس میں شریک ہوئے۔ اعلیٰ عسکری حکام اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران بھی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔
لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ