Jul 30, 2021 02:14 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- Canada has donated 162 mobile ventilators to Pakistan
اسلام آباد، کینیڈا نے پاکستان کو ایک سو باسٹھ موبائل وینٹیلیٹرز عطیہ کردیئے،کینیڈین ہائی کمشنر کہتے ہیں تین اعشاریہ چار ملین ڈالر سے زائد مالیت کا یہ طبی سامان پاکستان کے حفظانِ صحت کے نظام کومزید بہتربنائے گا
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیزی سے پھیلتی کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے کینیڈا کی طرف سے پاکستان کو موبائل وینٹیلیٹرز فراہم کیئے گئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر نے 162 موبائل وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کیئے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب میں چیئرمین این ڈی ایم اے، کینیڈین ہائی کمشنر اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک تھے۔
اس حوالے سے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بحران سے نمٹنے کے لئےصحت کے نظام کا استحکام بھی اتنا ہی اہم ہے۔ 3.4 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا یہ طبی سامان قیمتی زندگیاں بچانے میں پاکستان کے حفظانِ صحت کے نظام کومزید بہتربنائے گا۔