Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 30, 2021 02:20 pm views : 220

Location : Domestic Place

Islamabad- India can't hide facts of illegal occupation in occupied Kashmir, Pakistan
  • Urdu

اسلام آباد، بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، پاکستان کا کہنا ہے آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بیان پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور پاکستان نے بھارتی دفتر خارجہ کے الزامات مسترد کر دیے۔
ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو بتایا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات سے متعلق بھارتی بیان حقائق کے منافی ہے، آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔بھارت نے اپنے گھناؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔
قبل ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کا خطے میں اہم کردار ہے چین اور پاکستان چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن اور استحکام آئے، دونوں ممالک نے انٹرا افغان مذاکرات کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلہ کے سیاسی حل کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔یہ وقت ہے کہ تمام توانائیاں افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر لگائی جائیں، وہاں جامع وسیع البنیاد سیاسی حل بہت ضروری ہے، جبکہ بھارت نے ہمیشہ اسپائلر کا کردار ادا کیا ہے۔
ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بعض عناصر جن کی کوئی حثیت نہیں، ہم ان کے منفی بیانات سنجیدہ نہیں لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تین ملین کے قریب افغان پناہ گزین ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال مزید خراب نہ ہو کیونکہ ہم مزید افغان مہاجرین کی آمد کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ہیکنگ انکشافات کے بعد پاکستان میں کمیونی کیشن سیکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے، پاکستان نے افغانستان سے سفیر کو واپس نہیں بلایا اور نہ ایسا کوئی ارادہ ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved