Jul 30, 2021 04:50 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Karachi is most affected by Delta variant, CM Sindh
کراچی، ڈیلٹا ویرئینٹ سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہے، ڈیلٹا ویرینٹ کم از کم پانچ افراد کو متاثر ضرور کرتا ہے، وزیرا علیٰ سندھ کہتے ہیں ہمیں تھوڑی بہت قربانی دینا ہوگی،سب نے اتفاق کیا ہمیں فوری اقدامات کرنا ہونگے
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جزوی لاک ڈاؤن کو کامیاب کرائیں۔ شہری 9 دن تک مدد کریں گے تو وباؤ کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے۔ مجھے پتا ہے لاک ڈاؤن سے لوگوں کو تکلیف ہوگی لیکن یہ ملک اور صوبے کے لیے بہت ضروری ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس پچیس فیصد سے زائد ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود فیصلہ کیا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، مخصوص شعبوں کو بند کیا جائے گا۔ ہمیں وائرس کو روکنے کے لیے احتیاط کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہوں گا کہ فیصلے میں اتفاق رائے تھا، تاہم کسی نے یہ نہیں کہا کہ اس وقت سیریس صورتحال نہیں ہے۔ ٹاسک فورس کی میٹنگ کے بعد اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ یہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ کم سے کم پانچ لوگوں کو مزید متاثر کرتا ہے۔ اگر احتیاط نہ کی تو ڈیلٹا مزید بڑھے گا جو کورونا کی بہت خطرناک قسم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے جو 8 اگست تک برقرار رہیں گی، لاک ڈاؤن کل سے نافذ العمل ہوگا۔