Jul 31, 2021 01:43 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- Condemns political lockdown in Sindh, Khurram Sher Zaman
کراچی، سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، خرم شیر زمان کہتے ہیں صوبائی حکومت کراچی سے انتقام لے رہی ہے
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی حکومت کراچی سےانتقام لےرہی ہے تاکہ وفاق پر بات آئے۔
خرم شیر زمان نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی اسٹیک ہولڈر ہے، صوبائی حکومت کراچی سےانتقام لےرہی ہے تاکہ وفاق پر بات آئے، معاملات کو بہتری کی طرف لے کر جائیں مگر آپ انتقام لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے لاک ڈاون مسترد کردیا ہے، یو سی لیول تک کی ویکسینیشن شروع نہیں کی گئی،سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسن ہی نہیں ہے، وزیر اعظم کا شکر ادا کریں ملک بھر میں ویکسین دی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ شہری جانتے ہیں کہ اربوں نہیں آپ پر کھربوں روپے کے کیس ہیں، یوسی لیول تک کی ویکسی نیشن شروع نہیں کی گئی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پرسوں خواب آیا اوراعلان کردیا، سب بندکردیا گیا، سندھ سیکریٹریٹ کے اندر جاکر دیکھیں کس نےماسک پہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون لگانے سے پہلےکسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔