Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 31, 2021 02:14 pm views : 208

Location : Domestic Place

Karachi- How will Corona be stopped by 8 days of lockdown? Faisal Sabzwari
  • Urdu

کراچی، آٹھ دن لاک ڈاؤن کرکے کورونا کو کیسے روکا جائے گا؟ فیصل سبزواری کا سوال، رہنماء ایم کیو ایم پاکستان کہتے ہیں بیس لاکھ سے زائد لوگوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سینیٹر فیصل سبزواری نے سندھ میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ 8 دن لاک ڈاؤن کرکے کورونا وائرس کو روکا کیسے جائے گا؟
سینیٹر فیصل سبزواری نے ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کی جہاں اراکین صوبائی اسمبلی و اراکین رابطہ کمیٹی بھی  موجود تھے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں سے 40 مسافر کراچی آئے جن میں ڈیلٹا ویرینٹ پایا گیا، وہ ایئرپورٹ سے چلے گئے اور سندھ حکومت کو نہیں پتا کہاں گئے۔دنیا بھر میں اور ہمارے ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، ہم کورونا وائرس کی سنگینی سے بھی آگاہ ہیں، جہاں 2020ء میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو ہم نے ریلیف کا کام شروع کیا اور ہم نے کروڑوں روپے کا سامان لاک ڈاؤن میں سفید پوش لوگوں تک پہنچایا۔
اُنہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچاؤ کا طریقہ ویکسین لگانا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں ویکسینیشن ہم کروا رہے ہیں، بدقسمتی سے سندھ حکومت شہری علاقوں کے حوالے سے بےحس ہے لیکن ہم شہری سندھ کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔گزشتہ برس حکومت نے اپیل کی تو ہم نے ساتھ دیا، سیاست نہیں کی، گزشتہ روز میٹنگ کی تفصیلات سامنے آئیں، اس میں ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جتنی ویکسین لگی وہ سب وفاقی حکومت نے دی، سندھ حکومت کا اربوں کا صحت کا بجٹ ہے، بتایا جائے کتنی ویکسینیشن حاصل کی؟ مقامی ٹورازم عروج پر ہے، اس پر کیا کیا؟
فیصل سبزواری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو خدارا دھندا نہ بنایا جائے، یہ انوکھے فیصلے ہیں جو کیےجارہے ہیں، چھوٹا تاجر روز کھانے کمانے والا ہے، اس کے لیے کیا اقدامات کیے؟ ٹھٹھہ اور سیون میں کون سا لاک ڈاؤن ہے؟
اُنہوں نے سوال کیا کہ ایکسپو سینٹر میں کورونا وائرس سے بچاؤ ہورہا ہے یا پھیلایا جارہا ہے؟ کتنے لوگوں کے پاس شناختی کارڈز نہیں، ان کا کیا ہوگا؟

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved