Jul 31, 2021 04:00 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Opposition should take part in electoral reforms, Ghulam Sarwar
راولپنڈی،تحریک انصاف کوہرانتخابات میں کامیابی ملےگی، غلام سرور کہتے ہیں ن لیگ کی کرپشن کا شاخسانہ پوری قوم بھگت رہی ہے
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ حکومت نےالیکشن کوشفاف بنانےکیلئےاصلاحات کی بات کی۔اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات میں حصہ لینا چا ہیئے۔اپوزیشن کوتنقید برائےتنقید چھوڑدینی چاہیئے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو مستردکردیا ہے، مریم نوازنےالیکشن مہم میں مودی اور را کی مذمت نہیں کی۔ ہم تارکین وطن کوووٹ کاحق دینےپرمتفق ہیں،تحریک انصاف کوہرانتخابات میں کامیابی ملےگی۔کہاتھا پی ڈی ایم رہےگی نہ اپوزیشن ۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کوبھی انتخابی اصلاحات پرتجاویز دینےکاکہاگیا، میں نہ مانوں ہمارا سیاسی کلچر ہے۔ن لیگ کی کرپشن کاشاخسانہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں غلام سرور نے کہا کہ پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔