Jul 31, 2021 04:53 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Multan- The day the people of Sindh are convinced, they will see change, Qureshi
ملتان، جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سندھ کے لوگوں کو ہم ایک متبادل فراہم کریں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ میں بھی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے آپ سندھ میں بھی تبدیلی دیکھیں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت قائم کرنے جارہی ہے۔
انھوں نے سندھ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وزیراعظم کی سربراہی میں حکمتِ عملی بنائیں گے۔سندھ کے لوگوں کو ہم ایک متبادل فراہم کریں گے، سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے آپ سندھ میں بھی تبدیلی دیکھیں گے۔
پڑوسی ملک کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ چین، ترکی، روس اور دیگر وزراء خارجہ سے بات ہوئی ہے، ہم نے افغان لیڈرشپ کو بھی دعوت دی تھی تاکہ مل کر کوئی حل تلاش کریں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں ہم سب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مداخلت نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی سے مشاورت کے بعد ہم کوئی قدم اٹھائیں گے۔