Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 01, 2021 09:53 pm views : 224

Location : NCOC

Islamabad- Pakistan crosses 30 million vaccinations mark, says Umar
  • Urdu

کورونا ویکسین کی 3 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں،اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 200 ارب روپے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری پر خرچ کر رہی ہے، اب تک کورونا ویکسین کی 3 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسی صورتِ حال نہیں جو خطے کے دیگر ممالک میں ہے، کورونا وائرس کے باعث بھارت میں لوگ خوفزہ ہو گئے، اسپتالوں میں بیڈز کی کمی ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش، انڈونیشیا، افغانستان میں وباء کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ ڈیلٹا ویرینٹ ہے، ڈیلٹا ویرینٹ برطانوی ویرینٹ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو کل کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال سے متعلق سفارشات پیش کریں گے، ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں عائد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو، مشترکہ حکمتِ عملی سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ روزگار متاثر نہ ہو، 3 ہزار موبائل یونٹس گھر گھر جا کر ویکسین لگا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 16 دنوں میں 1 کروڑ سے زائد کورونا وائرس کی ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں، 6 روز میں 50 لاکھ ویکسینیں لگائی گئیں، پچھلے 6 دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی، ہدف سے متعلق جو کامیابی پاکستان نے حاصل کی، بڑے بڑے ممالک نہیں کر سکے، اس میں وفاق اور صوبے شراکت دار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام چیزیں ایک مرکز پر آ کر وہاں سے فیصلے ہوں یہ ضروری ہے، دنیا کے مقابلے میں پاکستان نے انسدادِ کورونا کے بہترین اقدامات اٹھائے۔
اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شپمنٹس میں تاخیر کے باعث ویکسین کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، کورونا وائرس کی وباء سرحدیں نہیں دیکھتی، این سی او سی کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved