پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں مشترکہ آپریشن
پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔
ایم
وی سوواری ایچ نامی جہاز کے عملے کے 15 افراد کو ریسکیو کرکے بچالیا گیا
ہے جبکہ جہاز کے عملے کو 180 نائٹیکل میل کراچی کے جنوب میں خرابی کے باعث
ریسکیو کیا گیا ہے،ریسکیو کیے گئے جہاز کے 15 ارکان کو کراچی پورٹ پہنچا
دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر آپریشنز پی ایم ایس اے ہیڈکوارٹر کمانڈر احسان
فرید احمد کا کہنا تھا کہ انیس جولائی کوجہاز ڈوبا، ڈوبنے سے پہلے عملے نے
ہنگامی پیغامات بھیجے،جن کی اطلاع قریبی جہاز نے میری ٹائم سیکیورٹی کو
آرڈینیشن ممبئی کو دی جنہوں نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے
رابطہ کیا۔
کمانڈر احسان فرید احمد کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اےکے جہاز وں نے عملے کو ریسکیو کیا۔
ڈائریکٹر آپریشنز پی ایم ایس اے نے بتایا کہ جہاز کے اٹھارہ میں سے پندرہ ارکان کو ریسکیو کیا جبکہ دیگر تین کی تلاش جاری ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ڈوبنے والے جہاز کے عملے کا تعلق شام سے ہے،یہ جہاز بھارت سے صومالیہ جا رہا تھا۔