Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 02, 2021 02:00 pm views : 231

Location : Domestic Place

Islamabad- If Shahbaz Sharif wants to talk, the doors of government are open, Sheikh Rashid
  • Urdu

اسلام آباد، شہبازشریف اگر بات کرنا چاہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں، شیخ رشید کہتے ہیں (ن) لیگ کو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان پہنچا

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے افغان بیٹی کے اغوا سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہے، افغان سفیر کی بیٹی کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے،ڈپلو میٹک انکلیو کو محفوظ اور جدید بنانے کے لیے ہدایات کی ہیں، سفارتی علاقے میں 190 کیمرے لگائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں، بیرون ملک سفر کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹ کی سہولت دی جائے گی، 64 ممالک کو نادرا کے سسٹم سے لنک کیا جا رہا ہے، پیسے لے کر جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا میں نہیں رہیں گے، جعلی شناختی کارڈ بنانے والی کالی بھیڑوں کو نکالیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے آن لائن ویزا سسٹم شروع کیا گیا ہے، ملک میں بغیر ویزے ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، یہ لوگ آن لائن ویزا اپلائی کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے کوئی خطرہ نہیں ، (ن) لیگ کو اس کی اپنی پالیسی سے نقصان پہنچا ہے، (ن) لیگ اور شین لیگ کے درمیان آپس میں مفاہمت اور مزاحمت کی جنگ جاری ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، یہ اپنی انگلیاں خود کاٹیں گے۔ شہبازشریف اگر بات کرنا چاہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں، وہ ماضی بھلا کر آئیں، سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے۔
محرم الحرام کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چاہتے ہیں کوئی کسی کے عقیدے کو نہ چھیڑے اوراپنا عقیدہ نہ چھوڑے، محرم الحرام میں ہر صورت امن و امان برقرار رہے گا، محرم الحرام سے متعلق جمعرات کو اہم اجلاس طلب کرلیاہے، اجلاس میں چیف سیکرٹریز اور آئی جی شریک ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں نالوں کے اردگرد غیر قانونی تعمیرات گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں سیلاب آیا لیکن ہمارے پاس ریسکیو ٹیم نہیں تھی، اسلام آباد میں نالوں سے متعلق سی ڈی اے چیئرمین کو بھی ہدایت جاری کردی ہے کہ تمام نالوں پر تعمیرات 30اگست تک کلیئر ہونے چاہییں۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved