Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 02, 2021 07:05 pm views : 236

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- FO regrets media reports misquoting FM's remarks on Taliban, Daesh
  • Urdu

اسلام آباد، افغانستان میں امن کے حوالے سے وزیرخارجہ کا بیان غلط طور پر پیش کیا گیا، دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان بار بار کہہ چکا کہ اس کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں،کینیڈا کے سابق وزیر کے غیر ضروری تبصرے پر پاکستان کی مذمت

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے وزیرخارجہ کا بیان غلط طور پر پیش کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر طالبان کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ  محمود قریشی کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حوالے سے وزیرخارجہ کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ نے واضح طور پر عالمی برادری، علاقائی کھلاڑیوں اور خود افغانوں کے درمیان دہشت گردی کی لعنت کے حوالے سے اتفاق پیدا کرنے بارے بات کی، ان کے بیان کو کسی صورت افغان تنازعہ کے کسی ایک فریق کی وکالت نہیں لینا چاہئیے، پاکستان بار بار کہہ چکا کہ اس کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ تنازعہ کے تمام فریقین افغان ہیں جنہیں اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنا چاہئے، ہم افغان امن عمل میں تعمیری سہولت کاری کا کردار جاری رکھیں گے، تمام توانائیاں افغان تنازعہ کے وسیع البنیاد جامع سیاسی حل پر صرف کرنے پر ایک بار پھر زور دیتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے کینیڈا کے سابق وزیر کرس الیگزینڈر کے غیرضروری تبصرے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرس الیگزینڈر کی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق معلومات گمراہ کن ہیں۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved