Aug 03, 2021 01:45 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,582 coronavirus cases, 67 deaths in 24 hours
کراچی، جان لیوا کورونا وائرس نے مزید سڑسٹھ زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار پانچ سو بیاسی نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 58 ہزار 387، سندھ میں 3 لاکھ 87 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 306، بلوچستان میں 30 ہزار 627، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318، اسلام آباد میں 88 ہزار 344 جبکہ آزاد کشمیر میں 25 ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 798 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 44 ہزار 375 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 83، سندھ میں 6 ہزار 57، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 477، اسلام آباد میں 804، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 633 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔