Aug 03, 2021 01:50 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan is likely to receive 2.8 billion from IMF
اسلام آباد، پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے دو ارب اسی کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان پیدا ہوگیا، آئی ایم ایف کے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کو کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا جبکہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کیئے جانے والے اعلامیئے کے مطابق رکن ممالک کو کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیئے کے مطابق ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیئے جائیں گے۔
اعلامیئے میں آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ تمام ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہو سکے گی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔
اس ضمن میں پاکستان کے مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ رقم رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔