Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 03, 2021 01:51 pm views : 251

Location : Domestic Place

Karachi- GOP has rcvd a reply to my letter to ExxonMobil regarding Khaqan & Miftah’s unfounded allegations, Ali Haider Zaidi
  • Urdu

کراچی، امریکی کمپنی کا سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ کیخلاف حکومت پاکستان کو خط، خط کے متن میں کہا گیا کہ کاروباری معاملات کو سیاسی رنگ دینے سے غیر ملکی کمپنیوں کے کام کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے

امریکی کمپنی ایگزون موبل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے شکایت کردی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ جس کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے ایگزون موبل کمپنی پر الزام تراشیوں کا کمپنی نے سخت نوٹس لیا ہے۔ اس ضمن میں ایگزون موبل قطر کے نائب صدر، ایل این جی مارکیٹنگ کی جانب سے وزارت بحری امور کو ایک جوابی شکایتی خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔
سید علی زیدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایگزون موبل کا شکایتی خط ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایگزون موبل نے سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ کی الزام تراشیوں پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات سے پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوں گی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایگزون موبل ایک معتبر ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو شفافیت اور دیانت داری سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔
ایگزون موبل نے وفاقی وزیر برائے بحری امور سے سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ کے خلاف شکایت درج کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری معاملات کو سیاسی رنگ دینے سے پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے ۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved