Aug 03, 2021 03:40 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Quetta- Despite Corona, the country's GDP increased, syas President Arif Alvi
کوئٹہ، کورونا کے باوجود ملک کا جی ڈی پی بڑھ گیا، صدر مملکت کہتے ہیں ملک میں صحیح فیصلے کئے اس لئے صورتحال بہتر ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے باوجود ملک کا جی ڈی پی بڑھ گیا ہے۔
صدر مملکت نے کوئٹہ میں گرین ٹریکٹر اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سارے صوبے ترقی کے راستے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا قابو میں ہے، اگر احتیاط کریں گے تو مزید قابو میں رہےگا، ملک میں صحیح فیصلے کیے اس لیے صورتحال بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، صوبے میں پانی احتیاط سے استعمال کیا جائے۔