Aug 03, 2021 03:50 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- PM directed to use all resources to rid Pakistan of the menace of polio
اسلام آباد، وزیراعظم کی پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت، عمران خان کہتے ہیں پولیو سے ہنگامی بنیادو پر نمٹا جائے
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انسدادپولیو سے متعلق ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹریز اور 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی جبکہ معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ،ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 6ماہ میں ملک بھرمیں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 2021میں صرف14فیصدماحولیاتی نمونےمثبت پائے گئے، ماحولیاتی نمونوں کی تعداد گزشتہ سال 56 فیصد تھی۔ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ایک نادر موقع ہے، اگلے 6 سے 12ماہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔
وزیر اعظم نے ہائی رسک اضلاع کےڈی سیزکو موقع سے فائدہ اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے وسائل بروئےکار لائیں اور پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔
خیال رہے ملک بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ہدف کے تحت صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔