Aug 04, 2021 01:25 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,722 coronavirus cases, 46 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی بے رحمی تھم نہ سکی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وباء مزید چھیالیس قیمتی انسانی جانیں کھاگئی جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار سات سو بائیس نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 59 ہزار 321، سندھ میں 3 لاکھ 89 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، بلوچستان میں 30 ہزار 749، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391، اسلام آباد میں 88 ہزار 676 جبکہ آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 62 لاکھ 15 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 398 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 45 ہزار 829 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 858 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 104، سندھ میں 6 ہزار 69، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 487، اسلام آباد میں 804، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 634 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔