Aug 04, 2021 01:26 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- Shahbaz Sharif is trying to prevent Nawaz Sharif from going straight to jail, Sheikh Rashid
اسلام آباد، شہبازشریف کوشش کررہے ہیں کہ نواز شریف کو سیدھا جیل نہ جانا پڑے، شیخ رشید کہتے ہیں شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف ہی آنا ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت ایک کمیٹی بنادی ہے، اس وقت پاکستان میں جو بھی دہشتگردی ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار ہٹلر مودی ہے، بھارت نے فیٹف سے ایک روز قبل لاہور میں دھماکے کروائے، فیٹف میں پاکستان کا کیس لڑ رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں پارٹیوں میں مزاحمت اور مفاہمت کی لڑائیاں جاری ہیں، یہ لوگ صرف کیمرے کی سیاست کر رہے ہیں، ان کو مشورہ دوں گا پاکستان کی سیاست میں نئی سوچ آنے لگی ہے، عمران خان کہیں نہیں جارہے بلکہ وہ تمہاری سوچ سے زیادہ بڑی سیاست کرنے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت داخلہ میں بھی کرپٹ لوگوں کے خلاف جھاڑو پھیر دیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیل کی ہوا کھلائی ہے لیکن عدالتی فیصلوں کی وجہ سے انہیں اندر نہیں کرسکے، میں نوازشریف کو لاسکتا ہوں نہ ہی الطاف حسین کو، شہبازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں دی، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف ہی آنا ہے، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو ڈائریکٹ جیل نہ جانا پڑے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا، اور صبح نو بجے ایک منٹ کیلئے ٹریفک روکی جائے گی۔