Aug 04, 2021 02:19 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- Dictatorial regime, Pakistan slams India for not allowing foreign journalists to visit Azad Kashmir
اسلام آباد، بھارت نے بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، وزیر خارجہ کہتے ہیں بین الاقوامی صحافیوں کا آزاد کشمیر اسمبلی کا دورہ طے شدہ تھا
دنیا بھر میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے پاکستان آنے والے بین الاقوامی صحافیوں کو روک لیا۔
وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بھارت نے پانچ بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی صحافیوں کا آزاد کشمیر اسمبلی کا دورہ طے شدہ تھا، بھارت کا انکار آمرانہ حکومت کے آزادی اظہار رائے اور آزاد صحافت کے لیے جگہ تنگ کرنے کا اشارہ ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ غیر ملکی صحافیوں کے واہگہ سے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی قابل مذمت ہے، بھارتی وزیر خارجہ نے اعتدال پسندی اور گفتگو کا جو درس دیا یہ مودی حکومت کے دعووں کی نفی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز، رائٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکا گیا، صحافیوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونےکا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے میڈیا کے پیشہ ورانہ امور میں رکاوٹ مسلمہ بین الااقوامی حق سے روکنے کے مترادف ہے، بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کرسب سے بڑی جمہوریت کا نام نہاد دعویٰ پھر بےنقاب ہو گیا ہے۔