Aug 04, 2021 03:10 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- ATM mafia has been looting for 3 years, PML-N spokesman
اسلام آباد، کشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن کے بعد ن اور ش کا راگ چھیڑا گیا، مریم اونگزیب کہتی ہیں تین سال سے اے ٹی ایم مافیا لوٹ مار میں مصروف ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن کے بعد ن اور ش کا راگ چھیڑا گیا، عوام کو ایک خودساختہ کہانی سنائی جا رہی ہے، اپوزیشن کو کوجیلوں میں ڈالنے کے باوجود ان کا بیانیہ ناکام ہوچکا، تین سال سے اے ٹی ایم مافیا لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں صبح اٹھتا ہوں تو جہاد پر جاتا ہوں، آپ صبح اٹھتے ہیں تو عوام پر عذاب ڈالنے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے ووٹرز اور کارکنان کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے، مسلم لیگ ن میں آئین و قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک بیانیہ ہے، نواز شریف، شہباز شریف اور کارکنوں کا بھی یہی بیانیہ ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج عوام گھر کا راشن خریدیں تو گھر کا کرایہ نہیں ہوتا، عوام ادویات خریدیں تو بچوں کی فیس کیلئے پیسے نہیں ہوتے، کہاں گیا ادویات کی قیمتوں میں اضافے والا وزیر ؟ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا پٹرول مل رہا ہے، ایل این جی معاہدے پر عوام کی جیب سے سالانہ 2 ارب ڈالر نکالے جا رہے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ادارہ شماریات نے اشیا مہنگی ہونے کی رپورٹ جاری کی، وزارت خزانہ نے رپورٹ پر کہا ہے اشیا مہنگی نہیں ہوئیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام فیل ہوچکا، ٹویٹ کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی، آپ نے 2 کروڑ لوگوں کو بیروزگار کر دیا، ادارہ شماریات نے مہنگائی کا پول کھول دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پلانٹ کیے گئے اے ٹی ایمز کو بھی آج آرام آگیا ہوگا، یہ عمران خان کی عادت ہے، اے ٹی ایمز سے پیسے کھاؤ، پھرجھنڈی کراؤ۔