Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 05, 2021 01:50 pm views : 228

Location : different Areas

Islamabad- Nation observed Youm-e-Istehsal to express solidarity with Kashmiris
  • Urdu

اسلام آباد، پانچ اگست دو ہزار انیس مقبوضہ کشمیرکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے حوالے سے پاکستان میں یوم استحصال منایا گیا،مودی سرکار کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

بھارت کے  مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضے کو دو سال مکمل ہوگئے۔ پاکستان بھر سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیریوں نے یوم استحصال منایا۔ کمشیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دنیا سے چھپانے کیلئے انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی جبکہ مقامی اخبارات کی اشاعت روک دی گئی۔
پاکستان میں صدر، وزیرا عظم، آرمی چیف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر تنظیموں کے اکابرین کشمیر کی آزادی کیلئے متحد ہیں۔
اسلام آباد میں یوم استحصال کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان کا کوئی شخص چین سے نہیں بیٹھےگا۔5 اگست 2019 کا اقدام واپس لیے جانے تک بھارت سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیرکاز سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتا ہوں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ حل تک اپنی ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے۔
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ہندوؤں کو لا کر بسا رہا ہے، کشمیریوں سے ان کی زمینیں چھین رہا ہے۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار قیوم نیازی کا کہنا تھا کہ بھارت نے 9 لاکھ فوج کے ساتھ کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث خطے کی سیکیورٹی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ  کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے، ہم کشمیر پر ہر قسم کی جنگ کیلئے تیار ہیں۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان انتقام کے ساتھ ساتھ کشمیریوں پر بھی توجہ دیں۔
 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا ہے،اقوام متحدہ نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کروائے۔
جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال گمبھیر ہوتی جارہی ہے۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved