Aug 05, 2021 03:00 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Federal Government priority is to control Sindh, Murtaza Wahab
کراچی، حکومت کی ترجیحات سندھ کو قابو کرنا ہے، مرتضی وہاب کہتے ہیں کوئی بھی ملک اس وقت صوبائی حکومت کیساتھ ڈیل نہیں کررہا ،اگر وفاق ہمیں ویکسین خرید کر دیتا ہے تو ہم ادائیگی کرنے کو تیار ہیں
ترجمان سندھ حکومت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ کو ابھی تک این سی او سی سے 89 لاکھ ویکسین ملی ہیں، کراچی میں اگرڈیڑھ لاکھ افراد کو ویکسین لگ رہی ہے تو اسے منیج کرنا مشکل ہوتا ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان بھر میں کورونا کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، کچھ لوگ کہتے تھے سندھ حکومت غلط فیصلے کررہی ہے، ہم کہتے تھے بروقت فیصلے نہ کئے تو ڈیلٹا ویرینٹ آگ کی طرح پھیل سکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں مزید ویکسی نیشن سینٹر کھول رہے ہیں، 24 گھنٹوں میں سندھ میں 2 لاکھ 90 ہزار لوگوں نے ویکسین لگوائی ، چھ سات روز پہلے لوگ ویکسین لگوانے نہیں جارہے تھے، ویکسی نیشن کی تعداد 50 ہزار سے بڑھا کر تقریبا 3 لاکھ تک پہنچائی ہے۔سندھ کے ہر ضلع اور شہر میں ویکسی نیشن ہورہی ہے، کچھ جگہوں پر مشکلات آرہی ہیں، جنہیں دور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں فوڈ آئٹمز میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کی جارہی ہے، قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں، ایک ماہ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے اضافہ ہوا ہے، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کہتی ہے قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب،خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں انکی حکومت ہے،قیمت کیوں کنٹرول نہیں ہورہی، اسلام آباد، لاہور ، فیصل آباد میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں تو اس کا ذمہ دار کون ہے، آپ کی ترجیحات آج بھی سندھ کو قابو کرنا ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ آپ کے منصوبوں کا محور یہ ہوتا ہے کہ کس طرح سندھ پر قابض ہوجائیں، شاید پی ٹی آئی کو منشیات پر مہارت حاصل ہے، آپ کیوں بار بار ایسی سازشیں کرتےہیں، ہم سندھ میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کررہے ہیں، اسلام آباد میں نور کے ساتھ کیا ہوتا ہے،کس طرح کی بہیمانہ کارروائی کی گئی، خدارا حکومت کو آئینی انداز میں چلائیں، آہنی انداز میں نہ چلائیں، آئین پاکستان صوبہ اور وفاق کی ذمہ داری کا تعین کرتا ہے۔