Aug 05, 2021 03:20 pm
views : 237
Location : different Areas
Karachi- Meteorological Department released an outlook on rains in Pakistan in August
کراچی، محکمۂ موسمیات کی جانب سے اگست میں پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی سے متعلق آؤٹ لک جاری کر دیا گیا، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے رواں ماہ کہیں کم، کہیں زیادہ بارش ہوگی
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں معمول کی بارش ہونے کا امکان ہے، البتہ کہیں کم اور کہیں زیادہ بارش ہونے کی توقع بھی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اگست میں خیبر پختون خوا کے بالائی حصے میں معمول سے قدرے زائد بارشوں کا امکان ہے۔پنجاب اور کشمیر کے شمال، سندھ کے جنوب مشرق میں بھی معمول سے تھوڑی زائد بارش کا امکان ہے۔سندھ کے وسطی اور ارگرد کے علاقوں، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان میں معمول کے قریب بارش کا امکان ہے۔پنجاب، کشمیر اور خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہو سکتی ہے۔پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا کے اہم شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔
تیز بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتِ حال ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ زراعت اور پاور سیکٹر کے لیے پانی وافر مقدار میں میسر ہو گا۔