Aug 05, 2021 03:30 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Online businesses have also come under the FBR's radar
کراچی، آن لائن کاروبار کرنے والے بھی اب نیٹ ٹیکس میں آگئے، ایف بی آر کے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ستمبر سے آن لائن کاروبار کے مالکان تمام اشیاء کی خریداری پر دو فیصد ٹیکس ادا کریں گے
آن لائن کاروبار کرنے والے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے، یکم ستمبر سے آن لائن کاروبار کرنے والوں سے 2 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
یہ بات ایف بی آر کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک اعلامیئے میں کہی گئی ہے۔
ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق آن لائن کاروبار کے مالکان تمام اشیاء کی خریداری پر 2 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔
ایف بی آر کے جاری کیئے گئے نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکس فائلرز پر 2 فیصد اضافی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔