Aug 06, 2021 01:10 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Murtaza Wahab takes charge of Administrator Karachi
کراچی، مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو، سابق صدر آصف زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور پارٹی رہنماء فریال تالپور کا مشکور ہوں
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔
حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کے جانے کا نوٹیفیکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کیا گیا جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے سے موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی بیس گریڈ کے افسر لیئق احمد کا ٹرانسفر کردیا گیا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی پر پارٹی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی رہنما فریال تالپر کے مشکور ہیں۔