Aug 06, 2021 01:30 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Attock- Pakistan Air Force training plane crashes
اٹک، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، ترجمان پاک فضائیہ نے طیارہ حادثے کی تصدیق کردی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دیدیا
پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔
اٹک کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز تھا کہ اسی کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جب کہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان پاک فضائیہ نے اٹک کے قریب طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں تاہم حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔