Aug 07, 2021 02:45 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 95 deaths from COVID-19, highest since late May
کراچی، کورونا وائرس کی چوتھی لہر مزید شدت اختیار کرگئی، ایک ہی دن میں پچانوے افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار سات سو بیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، بلوچستان میں 31 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615، اسلام آباد میں 90 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 797 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 172، سندھ میں 6 ہزار 168، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 524، اسلام آباد میں 811، بلوچستان میں 331، گلگت بلتستان میں 150 اور آزاد کشمیر میں 641 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔