Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 07, 2021 04:10 pm views : 226

Location : Domestic Place

Karachi- I see factions forming in PTI and PML-N, Manzoor Wasan
  • Urdu

کراچی، اپنے خوابوں سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کردیں،پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑے بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، آئندل سال مشرف والا کھیل کھیلا جائیگا،بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں۔اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہوں گے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، الیکشن سے پہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں جائیں گے، اور عمران خان مجبور ہوکر وقت سے پہلے خود الیکشن کا اعلان کریں گے، اور یہ اعلان 2022 میں متوقع ہے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے لوگ بھی دوسری پارٹی میں جائیں گے، کیوں کہ ان کو اپوزیشن میں رہنے کے بجائے اقتدار میں رہنا پسند ہے، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسز بنائیں گے اور ان کے اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف ہوں گے، جوبولے گا وہ پھنسے گا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف پرکیسزہیں، ن لیگ میں دو نظریے سامنے آنے سے ن لیگ کو نقصان ہورہا ہے، جب کہ مولانا فضل الرحمان نے جو تحریک چلائی تھی اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے، لیکن یہ سال ان کے لئے مشکل رہے گا، اور اپوزیشن رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ ہوگی، سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جو لائے ہیں یہ ان کو بھی کچھ نہیں سمجھتے، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہے اسی تیزی سے 2013 کی طرح پوزیشن پر واپس آئے گی، اور فیوچر بلاول بھٹو زرداری کا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نوجوان ہیں اور انہوں نے ہی وزیراعظم بننا ہے، عمران خان اور نواز شریف 70 سال کراس کرچکے ہیں۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved