Aug 07, 2021 04:30 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- We pray for ArshadNadeem's podium finish in the finals of the Men's Javelins Throw, PM
اسلام آباد، آپ کی محنت سے کامیابی آپ کا مقدر بنے گی، وزیر اعظم عمران خان نے ٹوکیو اولپمکس کے جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا
وزیراعظم آفس کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ہم دعاگو ہیں کہ ارشد ندیم میڈل لے کر پوڈیم پر آئیں۔
ٹوئٹ میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ قوم کی دُعاؤں اور آپ کی محنت سے کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔
ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ہیرو جولین اسٹار ارشد ندیم کے لئے دعا گو ہوں وہ پاکستان کے لئے اولمپک میڈل جیت کر لائے۔انہوں نے لکھا کہ پوری پاکستان قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے اللہ کی رضا اور نبی آخرالزمان کے صدقے وہ کامیاب ہوگا، انشاءاللہ، اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کا حامی و ناصر ہو۔
دوسری جانب ارشد ندیم کے گھر جشن کا سا سماں ہے۔ ان کے گھر دوست، رشتے دار اور محلے والے موجود ہیں اور قومی ایتھلیٹ کی کامیابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
قومی ایتھلیٹ کے والد کا کہنا ہے کہ بڑی خواہش ہے کہ میرا بیٹا اولمپکس میں میڈل جیتے، ارشد نے بڑی محنت کی ہے، اللہ اسے کامیاب کرے۔