این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل، خصوصی دستاویزی فلم جاری
عالمی کورونا وبا سے لڑنے کے لیے ملکی سطح پر بنائی جانے والی خصوصی ٹیم این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کا آج 500 واں دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ آج این سی اوسی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستانی قوم نے کورونا کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پذیرائی حاصل کی۔
اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہونے پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں تمام پہلو اجاگر کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں وبا کے خاتمے کیلئے این سی او سی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔