Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 08, 2021 03:47 pm views : 229

Location : Domestic Place

Karachi- CAA for in-flight announcement on trash disposal in tourist spots
  • Urdu

سول ایو ایشن اتھارٹی نے شمالی علاقہ جات جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایات

سول ایو ایشن اتھارٹی نے شمالی علاقہ جات جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نےگلگت، چترال، اسکردو اور سوات میں واقع سیدو شریف ایئرپورٹس کی پروازوں میں جانے والے مسافروں کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں پائلٹس کو بھی تاکید کی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کے لیے مقرر پائلٹس کو بھی اہم اعلان کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
پائلٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسافروں کو تاکید کریں کہ وہ ہوائی اڈوں پر لینڈ کرنے کے بعد جب سیاحتی مقامات کی طرف جائیں تو وہاں کچرا یا کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔
پائلٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیاحوں کو اس بات کا احساس دلائیں کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین مقامات ہیں، وہاں پر مختص کچرے دانوں میں استعمال شدہ سامان یا کچرا پھینکیں اور سیاحتی مقام پر کوڑا پھینک کر اس کی خوبصورتی کو ختم نہ کریں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مادر وطن پاکستان کے یہ مقامات انتہائی پرکشش اور خوبصورتی کے حامل ہیں، ان کے حسن کی ذمہ داری کا خیال بھی پاکستانیوں کو ہی رکھنا ہے۔
سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سمیت دیگر دو نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کے لیے بھی یہ ہدایت نامہ جاری کیا اور ہر صورت عمل درآمد کی ہدایت کی۔

Recent News

shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved