Aug 08, 2021 05:45 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- You only lose when you give up, PM Imran tells youth
اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، میں این سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس نے کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کا مرکزی کردار ادا کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی بنائی ہوئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا، مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائی گئی، جس کی تیاری پر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، لگتا ہے آئندہ ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج تمام امیدوار قبول کریں گے۔
وزیراعظم نے اولمپک میں دوڑ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا، آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اولمپک دوڑ کی سبق آموز ویڈیو ٹویٹ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اولمپک ریس کی ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پیغام اور سبق چھپا ہے۔
ویڈیو میں ریس کی ابتدا میں گرنے والی خاتون ایتھلیٹ کو جیتتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق حاصل کریں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔