Aug 08, 2021 06:30 pm
views : 229
Location : Different Places
Islamabad- US eases travel restrictions for Pakistan
امریکا نے پاکستان پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی
امریکا نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خراب سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے امریکا نے اپنے شہریوں پر پاکستان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کررکھی تھی۔
امریکا نے پاکستان کو لیول فور کے ممالک میں شامل کیا ہوا تھا تاہم سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکا نے پاکستان کو لیول فور سے نکال کر لیول 3 میں شامل کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جو ملک امریکا کے لیول فور میں شامل ہوتا ہے، امریکی شہریوں کو اس ملک کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔
پاکستان کو لیول تھری میں شامل کرنے کے باوجود امریکا کے حکومتی اور سفارتی اہلکاروں کو سفری پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔
امریکی فیصلے کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا اقدام پاکستان میں امن و استحکام کی بہتر صورتحال کا اعتراف ہے۔