کوئٹہ کے علاقے یونٹی چوک کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
کوئٹہ
کے علاقے یونٹی چوک کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو
گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے یونٹی چوک میں ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دوسری
جانب امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں
میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے