Aug 09, 2021 02:15 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- No law will be made against the teachings of Qur'an and Sunnah and Constitution, Tahir Ashrafi
اسلام آباد، كوئی قانون قرآن و سنت اور آئين كى تعليمات كيخلاف نہیں بنے گا، طاہر اشرفی کہتے ہیں اقلیتوں کےحقوق غصب نہیں کرنے دیں گے
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وقف املاک اور گهريلو تشدد بل پر اسلامى نظرياتى كونسل سفارشات دے گى، كوئی قانون قرآن و سنت اور آئين كى تعليمات كيخلاف نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزيراعظم عمران خان كى ہدايت پر اسپيكر قومى اسمبلى دونوں بلوں كے معاملات كوديکھ رہے ہیں، سياسى ميدان میں حكومت كامقابلہ نہ كرسكنے والےمذہب كا نام استعمال كرناچاہتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل اور وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ نے رحیم یارخان میں مندر حملے کی مذمت کی ہے، اقلیتوں کےحقوق غصب نہیں کرنے دیں گے۔انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے سياسى ميدان میں حكومت كامقابلہ نہ كرسكنے والے مذہب كانام استعمال كرناچاہتے ہیں۔ملک میں كوئی قانون قرآن وسنت اور آئين پاكستان كى تعليمات كيخلاف نہیں بنےگا۔