Aug 09, 2021 03:50 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh relaxes coronavirus restrictions, Punjab imposes smart lockdown in selective districts
کراچی، سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی، صوبے بھر میں جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے موقع پر کاروبار بند ہوگا
سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے، مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔
حکومت سندھ نے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اس موقع پر کراچی آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ
صوبے میں جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے موقع پر کاروبار بند ہو گا، ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔
دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ این اسی او سی کی سفارشات پر لاک ڈاؤن لگایا گیا، لاک ڈاؤن اکتیس اگست تک نافذ العمل رہے گا۔